ڈسکہ :لائبریری کی دیمک زدہ الماریاں تبدیل نہ کی جا سکیں

ڈسکہ :لائبریری کی دیمک زدہ  الماریاں تبدیل نہ کی جا سکیں

موترہ(نامہ نگار )میونسپل کمیٹی ڈسکہ کی میونسپل لائبریری کی دیمک لگی الماریاں درخواست دینے کے باوجود تبدیل نہ ہوسکیں۔۔

 اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ آفس اور وزیربلدیات کے کیمپ آفس سے چند گزکے فاصلہ پر واقع میونسپل لائبریری میں کتابیں رکھنے والی الماریوں کو دیمک لگ گئی ہے ، دیمک کی وجہ سے لائبریری میں رکھی ہوئی قیمتی کتابیں بھی ضائع ہونے کاخدشہ ہے ۔ طلبا و طالبات اور شہری جوبھی کتاب پڑھنے کیلئے لیتے ہیں وہ دیمک زدہ ہوتی ہے ۔ میونسپل لائبریری والوں نے الماریوں کی تبدیلی کیلئے چیف آفیسرمیونسپل کمیٹی کو درخواست دی تھی لیکن کو ئی شنوائی نہیں ہو ئی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں