گجرات چیمبر آف سمال ٹریڈرز کاالیکشن، فرینڈ ز گروپ کا اجلاس
گجرات(سٹی رپورٹر)گجرات چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز کے الیکشن کے سلسلے میں گجرات چیمبر میں فرینڈ ز گروپ کا اجلاس ہوا۔
صدر فرینڈز گروپ رضوان دلدار چوہدری ،صدر چیمبر آف سمال ٹریڈرز وقاص مرزا،شیخ نصیر ،ثنا اﷲ بٹ، ضمیر شاہ،امجد مجید بٹ،احتشام دلدار ،ناصر جاوید بٹ ودیگر نے شرکت کی۔الیکشن پر اہم مشاورت کی گئی ۔اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ الیکشن وقت مقرر پر ہونگے ۔ صدرچیمبر وقاص مرزا نے کہا پر امن الیکشن ہونگے ممبران کو با عزت طریقے سے ووٹ کاسٹ کرنے کا حق حاصل ہوگا۔