بارشوں سے متاثر ہ کاشتکاروں کو امداد دی جائیگی،ڈ ی سی

بارشوں سے متاثر ہ کاشتکاروں کو امداد دی جائیگی،ڈ ی سی

حافظ آباد(نمائندہ دُنیا،نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر حافظ آباد عبدالرزاق کی زیرصدارت محکمہ زراعت کی زرعی ایڈوائزی کمیٹی کا اجلا س ہوا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ، ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر لائق ودیگر افسروں،کسان بورڈ کے نمائندے اجلاس میں شریک ہوئے ۔

کسانوں اور شعبہ زراعت کی ترقی کیلئے جاری منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق کاکہنا تھا کہ حکومت کسانوں کی بہبود کیلئے کسان کارڈ، گرین ٹریکٹر سکیم ،سپر سیڈر ز سمیت دیگر جدید مشینری و آلات کی فراہمی پر اربوں روپے خرچ کر رہی ہے ۔اجلاس میں بتایا گیا کہ ضلع بھر میں پونے چار لاکھ ایکڑ پر چاول کاشت کئے گئے ہیں ،بہتر پیداوار سے کسانوں کو ماضی کی نسبت بہتر منافع ہو گا۔ حافظ آباد میں حالیہ بارشوں سے فصلوں کو پہنچے والے نقصانات کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے ۔حکومت متاثرہ دیہاتیوں اور کاشتکاروں کو امداد فراہم کریگی ۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ ضلع بھر میں آبپاشی کیلئے کھالوں کی بحالی کیلئے جلد سروے کیا جائے ، بندکھالوں کو فوری بحال کیا جائے تا کہ ٹیل کے زمیندار تک نہری پانی پہنچایا جا سکے ۔دریں اثناڈپٹی کمشنر حافظ آباد عبدالرزاق کا کہنا ہے کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں مریضوں کو بہتر ین طبی سہولیات اورمفت ادویات کی فراہمی جاری ہے ۔ روزانہ تقریباً 36سو مریضوں کو مفت ادویات اور علاج کی سہولیات دی جا رہی ہیں ۔ 80سے زائد شوگر کے مریضوں کو روزانہ مفت ٹیسٹ اور انسولین بھی فراہم کی جا رہی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں