ڈپٹی کمشنر کا سرکاری سکولوں کا دورہ ،صفائی ستھرائی کا جائزہ

ڈپٹی کمشنر کا سرکاری سکولوں  کا دورہ ،صفائی ستھرائی کا جائزہ

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد نے سرکاری سکولوں، غیر قانونی گیس ریفلنگ شاپس کے خاتمے ، صفائی ستھرائی اور جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ لینے کیلئے شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کیا ۔

انہوں نے پیپلز کالونی ڈیف اینڈ ڈیفیکٹیو ہیرنگ سنٹر کی عمارت کی مرمت و بحالی / تزئین و آرائش کا جائزہ لیا۔ انہوں نے گورنمنٹ ملت ہائی سکول،گورنمنٹ گرلز ماڈل ہائی سکول سیٹلائٹ ٹاؤن کا بھی دورہ کیا انہیں سکول پرنسپل نے انتظامی امور، تعلیمی اور بنیادی سہولیات بارے بریفنگ دی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں