منشیات فروش کو 39 سال قید بامشقت ،10 لاکھ جرمانہ

منشیات فروش کو 39 سال قید بامشقت ،10 لاکھ جرمانہ

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر )ایڈیشنل سیشن جج گوجرانوالہ نے دو منشیات فروشوں کے مقدمات کا فیصلہ سنا دیا ۔

 بھاری مقدار میں منشیات کی برآمدگی کے مقدمہ میں مجرم محمد نعیم کو 39 سال قید بامشقت جبکہ دوسرے مقدمہ میں مجرم حامد شہزاد کو 9 سال قید با مشقت کا حکم دیدیا ۔ ایڈیشنل سیشن جج حامد محمود خان نے تھانہ کینٹ کے علاقہ میں منشیات فروشی کے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم محمد نعیم کو مجموعی طور پر 39 سال قید با مشقت 10 لاکھ 25 ہزار روپے جرمانہ کا حکم دیا ۔عدالت کے حکم پر پولیس نے مجرم محمد نعیم کو سزا بھگتنے کیلئے جیل بھجوا دیا گیا۔ تھانہ کینٹ گوجرانوالہ میں 19 اگست 2024 کو درج کرائی گئی ایف آئی آر کے مطابق پولیس نے اطلاع پر ڈی سی کالونی کے باہر ریڈ کر کے ملزم محمد نعیم سے توڑا میں رکھی ہوئی 8 کلو 400 گرام چرس ،ایک کلو افیون اور 500 گرام ہیروئن برامد کی تھی ۔ فاضل جج حامد محمود خان نے تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن کے منشیات فروشی کے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم حامد شہزاد کو 9 سال قید با مشقت اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کا حکم دیا ۔تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں 29 اگست 202 کو درج کروائی گئی ایف آئی آر کے مطابق پولیس نے ملزم حامد شہزاد سے ایک کلو 410 گرام چرس برامد کی تھی ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں