حافظ آباد :عوامی مسائل کے حل کیلئے ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں ریونیو کھلی کچہری
حافظ آباد (نامہ نگار ،نمائندہ دنیا )وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر عوامی مسائل کے حل کیلئے ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں ریونیو کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر حافظ آباد عبدالرزاق نے عوام کے مسائل سنے ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو تنویر یاسین، اسسٹنٹ کمشنر سلمان اکبر اور دیگر ریونیو افسر کھلی کچہری میں موجو د تھے ۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام ریونیو افسران کو بھی ہدایت کی کہ کھلی کچہری میں آنے والے لوگوں کے مسائل کو بروقت حل کرکے انہیں میرٹ پر انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جا ئے ۔کھلی کچہری میں آنے والے لوگوں نے ریونیو مسائل کے حل کے سلسلہ میں درخواستیں پیش کی جن کے فوری حل کیلئے ڈپٹی کمشنر نے احکامات جاری کیے ۔