نہری پانی چوری ، ٹیل کے کاشتکار مہنگی آ بپاشی پر مجبور

نہری پانی چوری ، ٹیل کے کاشتکار مہنگی آ بپاشی پر مجبور

تتلے عالی(نامہ نگار )نہروں سے پانی چوری ہونے پر ٹیل کے کاشتکار مہنگی آبپاشی پر مجبورہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق دھان کی کاشت کیلئے بااثر زمینداروں اور۔۔۔

 محکمانہ ملی بھگت سے تتلے عالی سمیت ضلع بھر کی نہروں، راجباہوں،ڈسٹری بیوٹریز، راجباہوں میں رکاوٹوں ،فکس وزیر زمین پائپ اور موگہ جات توڑ کر غیر قانونی آبپاشی کرتے ہیں جس کے باعث متعلقہ نہروں کی ٹیل کے کاشتکار آبیانہ کی ادائیگی کے باوجود نہری پانی سے محروم ہوکر رہ گئے ہیں۔پانی چوری روکنے کیلئے بنائی گئی کینال وضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں بھی باآثر زمینداروں کے آگے بے بس دکھائی دے رہی ہیں۔ٹیل کے زمینداروں چودھری عبدالغفور گجر،چودھری منیر گجر،محمد خان گادی،رانا محمد حسین ودیگر نے کینال افسر وں ،ضلعی افسر وں سے مطالبہ کیا ہے غیر قانونی آبپاشی پر قابو پایا جائے تاکہ ٹیل کے کاشتکار بھی ٹیوب ویل،پیٹر انجن چلا کر مہنگی آبپاشی کے بجائے نہری پانی استعمال کر سکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں