سیالکوٹ:چار افراد سے اسلحہ اور 7 کلو منشیات برآمد
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ، ڈسٹرکٹ رپورٹر) بمبانوالہ پولیس کی موضع اوٹھیاں میں قانون شکنی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں ایک ہی دن میں چار ملزموں سے اسلحہ۔۔۔
اور 7 کلو منشیات برآمد کرلی۔ ایس ایچ او اویس ریاض بسرا کی نگرانی میں پولیس نے موضع اوٹھیاں میں سے منشیات فروشوں کے سرغنہ ملک اکرم کو گرفتار کر کے اڑھائی کلو منشیات ، سفیان سے دو کلو دوسو گرام منشیات اور سعید انور سے دو کلو دو سو گرام منشیات برآمد کر کے مقدمات درج کرلئے جبکہ محمد دانش، بلال،باسط علی اور سعد کے قبضہ سے ایک ایک پستول اور گولیاں برآمد کر لیں ۔