منڈی بہائوالدین سے انسانی سمگلنگ میں ملوث ملزم گرفتار
گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)ایف آئی اے گوجرانوالہ زون نے انسانی سمگلنگ میں ملوث ملزم گرفتار کر لیا ، محمد رضا تبسم کو پھالیہ منڈی بہائوالدین سے گرفتار کیا گیا ۔
ملزم شہریوں کو بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورنے میں ملوث پایا گیا ۔ملزم نے شہری کو غیر قانونی طور سپین بھجوانے کے لیے 26 لاکھ روپے ہتھیائے ۔ملزم نے شہری کو سپین کے بجائے موریطانیہ بھجوایا ۔ملزم نے شہری کو موریطانیہ سے کشتی کے ذریعے یورپ بھجوانے کی کوشش کی۔دوران سفر کشتی کو حادثہ پیش آیا اور شہری کی موت واقع ہوگئی ۔