پاکستان انوسٹرز فورم کا یوم آ زادی شایان شان طریقے سے منانے کا فیصلہ
گجرات(سٹی رپورٹر )یومِ آزادی کے حوالے سے پاکستان انوسٹرز فورم کے زیرِ اہتمام 14 اگست کے خصوصی پروگرام کے سلسلے میں اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت صدرِ فورم شفقت محمود نے کی۔
شرکا کا مؤقف تھا کہ یومِ آزادی کا پروگرام نہ صرف یادگار بلکہ وطن سے محبت کے جذبے کو بھی اجاگر کرنے والا ہونا چاہیے ۔اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا’’جب ملک ہے ، تو ہم ہیں!‘‘یہی سوچ ہمیں اپنے وطن سے وفاداری، ترقی، اور مثبت کردار کی ترغیب دیتی ہے جبکہ اس موقع پر حب الوطنی سے بھرپور تقاریر، ثقافتی مظاہرے ،بزنس کمیونٹی کی یکجہتی کا مظاہرہ اور ملک کی معاشی ترقی میں فورم کے کردار پر روشنی ڈالی جائے گی صدر بزنس فورم شفقت محمود دھول کا کہنا تھا کہ پاکستان انوسٹرز فورم اس بات پر پختہ یقین رکھتا ہے کہ ملک کی خوشحالی ہی ہماری بقا ہے ۔