مہنگائی، بے روزگاری ، موبائل کے بڑھتے رجحان سے طلاق کی شرح میں اضافہ
سیالکوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )پاکستان میں مہنگائی، بے روزگاری’ موبائل کے بڑھتے ہوئے رجحان کے پیش نظر طلاق کی شرح میں گزشتہ سالوں کی نسبت رواں سال کے 7ماہ کے دوران 5 سے 9 فیصد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
ماہرین کے مطابق طلاق کی شرح کی بڑی وجہ جہاں مہنگائی’ بے روزگاری اور اخراجات آئوٹ آف کنٹرول ہونا ہے وہاں پر ایک بڑی وجہ موبائل فون کا استعمال بھی ہے جس نے گھر گھر میں لڑائی ڈلوا رکھی ہے موبائل فون کے استعمال کی شرح میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جبکہ رہی سہی کسر ٹی وی ڈراموں نے پوری کردی ہے ۔