ملکوال :نعتیہ شاعر اور ثنا خوانِ مصطفیٰ ؐ وزیر احمد بلالی انتقال کر گئے

ملکوال :نعتیہ شاعر اور ثنا خوانِ  مصطفیٰ ؐ وزیر احمد بلالی انتقال کر گئے

ملکوال(سٹی رپورٹر)ملکوال سے تعلق رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ نعتیہ شاعر اور ثنا خوانِ مصطفیٰ ؐ وزیر احمد بلالی انتقال کر گئے۔

 نمازِ جنازہ ریلوے گراؤنڈ ملکوال میں ادا کی گئی جس میں ملکوال اور گرد و نواح کی سیاسی، سماجی و مذہبی شخصیات سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی، مرحوم کی تدفین مڈھ موڑ قبرستان میں کی گئی، مرحوم کے کئی نعتیہ مجموعے شائع ہو چکے ہیں جن میں \"سوز بلالی\"، \"ندائے بلالی\" اور دیگر شامل ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں