جشن آ زادی جوش وجذبے سے منائینگے :اے سی ملکوال

جشن آ زادی جوش وجذبے سے منائینگے :اے سی ملکوال

ملکوال(سٹی رپورٹر)اسسٹنٹ کمشنر ملکوال غزالہ یاسین چدھڑ نے کہا ہے کہ زندہ قومیں اپنا یوم آزادی شایان طریقہ سے مناتی ہیں اور ہم نے اس بار 78 ویں یوم آزادی پر بھی ثابت کرنا ہے کہ۔۔۔

 باشعور قوم آزادی کی نعمت اور اہمیت کو حقیقی معنوں میں سمجھتی ہے ۔ان خیالات کا اظہار یومِ آزادی منانے کی تیاریوں کے حوالے سے سکندر گوندل، چودھری راشد، راؤ وکیل الرحمٰن اور دیگر صحافیوں پر مشتمل وفد سے ملاقات کے دوران کیا، انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں پاکستانی افواج نے جس طرح انڈیا کو ایک مرتبہ پھر ناکوں چنے چبوائے اس فتح نے ہماری جشن آزادی کی خوشیاں دوبالا کر دی ہیں، ہم زندہ قوم ہیں بھرپور طریقہ سے یوم آزادی منائیں گے ، انہوں نے کہا کہ تحصیل کے مختلف سرکاری محکموں کے افسر وں ، ریسکیو 1122 اہلکار، سکول کالجز کے ہیڈز سمیت انجمن تاجران کے عہد یداروں اور صحافیوں سمیت ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد جشن آزادی کی خوشیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے ، اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ 14 اگست ہماری قومی شناخت اور آزادی کی علامت ہے ، اس دن کو یادگار بنانے کے لیے تمام سرکاری محکموں کو ہدایات جاری کی جا چکی ہیں کہ یکم اگست سے 14 اگست تک مختلف سرگرمیاں مثلاً ثقافتی پروگرام، سکول کالجز میں تقریری مقابلے ، آرٹ شوز، تقاریر، نعتوں و قومی نغموں کے مقابلے نیز کھیلوں کے مقابلے بھی منعقد کئے جائیں گے جبکہ ونرز میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں