ٹریفک پولیس کا ون ویلروں کے خلاف کریک ڈائون

ٹریفک پولیس کا ون ویلروں کے خلاف کریک ڈائون

گوجرانوالہ( کرائم رپورٹر )سٹی ٹریفک پولیس کا ون ویلروں کے خلاف کریک ڈائون ۔شہر بھر میں مختلف مقامات پر ناکہ بندی کر کے ون ویلنگ کرنے والے موٹر سائیکل سواروں کے خلاف مقدمات درج۔

خطرناک طریقے سے موٹر سائیکل چلانے والے اور ون ویلنگ کرنے والے 9 افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مقدمات درج کرائے گئے ۔اس موقع پر سی ٹی او گوجرانوالہ کا کہنا تھا کہ ون ویلنگ کھیل نہیں موت ہے اس خونی کھیل کو کھیلنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔چیف ٹریفک آفیسر عائشہ بٹ نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں پر خصوصی نظر رکھیں اور انہیں خونی کھیل سے منع کریں۔سی ٹی او نے ٹریفک سٹاف کو ہدایت کی کہ خطرناک طریقے سے موٹر سائیکل چلانے والے اور ون ویلنگ کرنے والے موٹر سائیکل سواروں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کرتے ہوئے مقدمات درج کرائے جائیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں