ویمن چیمبر گجرات کے وفد کی گورنر پنجاب سے ملاقات

ویمن چیمبر گجرات کے وفد کی گورنر پنجاب سے ملاقات

گجرات(سٹی رپورٹر )گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر سے ویمن چیمبر گجرات کی صدر صائمہ سرفراز کی قیادت میں وفد نے گورنر ہاؤس لاہور میں ملاقات کی۔

ملاقات میں گورنر پنجاب کو خواتین کے مسائل کے بارے میں آگاہ کیا اور انہیں گجرات ویمن چیمبر کے دورہ کی دعوت بھی دی۔ اس موقع پر یونیورسٹی آف گجرات میں ویمن چیمبر کے کردار کو شامل کرنے کی بھی درخواست دی گئی۔ اس موقع پر وقار ایوب بٹ اور ایگزیکٹو ممبران ویمن چیمبر بھی شریک تھیں۔ گورنر پنجاب نے صدر گجرات ویمن چیمبر صائمہ سرفراز کی دعوت قبول کرتے ہوئے کہا کہ وہ جب بھی گجرات آئیں گے ویمن چیمبر ضرور آئیں گے ،معاشرے کی ترقی میں خواتین کا بڑا کردار ہے ۔ صائمہ سرفراز نے کہا کہ یونیورسٹی آف گجرات میں ویمن چیمبر کے کردار کو بھی شامل کیا جائے ،گجرات کی انڈسٹری کی ترقی میں ویمن چیمبر نمایاں کردار اد اکرے گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں