گوہد پور د بئی چوک میں واٹر فلٹریشن پلانٹ نصب
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ،ڈسٹرکٹ رپورٹر)رکن صوبائی اسمبلی منشا اﷲ بٹ نے گوہد پور د بئی چوک میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کردیا۔
اس موقع پر پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں مسلم لیگ ن کے رہنما چاچا اسلم، عمر ایوب، صدر یوسی گوہد پور میاں افضل، سمیع خالق، عبد الحمید قاسم، چودھری سیف اﷲ، شیخ ناصر، عدنان اکبر چودھری سمیت علاقہ بھر کی معزز شخصیات نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے منشا اﷲ بٹ نے کہا کہ صاف اور محفوظ پانی کی فراہمی حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے کیونکہ یہ انسانی صحت اور معاشرتی فلاح کے لیے بنیادی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ واٹر فلٹریشن پلانٹس کا قیام وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کا عملی اظہار ہے جس کے تحت عوام کو ان کی دہلیز پر صاف پانی کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ صاف پانی نہ صرف بیماریوں سے بچاؤ کا ذریعہ ہے بلکہ ایک صحت مند معاشرے کی تشکیل میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت عوامی مسائل کے حل کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے اور سیالکوٹ میں صاف پانی کے مزید منصوبے بھی جلد مکمل کئے جائیں گے ۔