علی پور چٹھہ :گیپکو حکام کی نااہلی،گلیوں،بازاروں میں لٹکتے ننگے تار شہریوں کیلئے خطرہ

علی پور چٹھہ :گیپکو حکام کی نااہلی،گلیوں،بازاروں میں لٹکتے ننگے تار شہریوں کیلئے خطرہ

علی پورچٹھہ(تحصیل رپورٹر )گیپکو سب ڈویژن علی پورچٹھہ کی نااہلی کے با عث گلیوں ، بازاروں میں لٹکتے ننگے تا ر شہریوں کی زند گی کیلئے خطرہ بن گئے ۔۔

گیپکو سب ڈویژن کی مجرمانہ غفلت اور مبینہ کرپشن نے صارفین کی زندگی اجیرن بنا دی ۔ محلہ چودھری بشیر احمد چٹھہ، محلہ ڈاراں، محلہ شیخاں، محلہ بکر قصاب اور دیگر علاقوں میں شہری مسلسل بجلی کے مسائل کے باعث سراپا احتجاج ہیں۔گیپکو نے علاقے کی دو بڑی مساجد سمیت بیشتر گھروں کو بجلی فراہم کرنے والے تھری فیز ٹرانسفارمرز کو اچانک اور بلاوجہ ٹو فیز ٹرانسفارمرز سے تبدیل کر دیا جس سے گرین میٹر اور سولر انرجی صارفین کا نظام مکمل طور پر ناکارہ ہو گیا ، بجلی کی فراہمی میں یہ تبدیلی شہریوں کی اجازت، فنی مشاورت یا کسی باقاعدہ نوٹیفکیشن کے بغیر کی گئی ۔ علا وہ ازیں شہر کی گلیوں میں ننگے ، لٹکتے اور غیر معیاری تاروں کے جوڑ برسات میں شہریو ں کی زندگی کیلئے خطرہ بن چکے ہیں۔بارش کے دوران مکانوں میں کرنٹ آ جاتا ہے اور سپارکنگ کے با عث تار جلنے سے بجلی بند ہو جاتی ہے ۔صارفین نے گیپکو حکام سے فوری اصلاح کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں