تحریک انصاف گجرات کے جنرل سیکرٹری کی رہائش گاہ اور دفتر پر چھاپہ
گجرات(سٹی رپورٹر )پاکستان تحریک انصاف تحصیل گجرات کے جنرل سیکرٹری شہزاد گل کی رہائش گاہ اور دفتر پر پولیس نے چھاپہ مارا اور توڑ پھوڑ بھی کی گئی۔
پولیس نے شہزاد گل کے دفتر کے شیشے اور سیفٹی کیمرے توڑ د ئیے ۔ شہزاد گل کا کہنا ہے کہ ہم نے بہت سخت دور بھی برداشت کیا ہے لیکن ہم اپنے قائدین کے ساتھ کھڑے تھے اور کھڑے رہیں گے ، ہم قائدین کے ساتھ ہر جگہ شانہ بشانہ رہیں گے ۔ ہم ان سے ڈرنے والے نہیں ہیں اور عوام کو انصاف دلوانے کیلئے ضرورنکلیں گے اور اپنے قائدین کے ساتھ ہو کر عمران خان کیلئے ضرور نکلیں گے ۔