لالہ موسیٰ:رقم کا تنازع ،ایک شخص کو پھندادیکر قتل کر دیا
لالہ موسیٰ(نمائندہ دنیا )رقم کے تنازع پر ایک شخص کو پھند ا ڈال کرقتل کردیاگیا ۔ تفصیل کے مطابق طارق عظیم سکنہ پرانالالہ موسیٰ گزشتہ شام جی ٹی روڈ پر مہرمحلہ کے۔۔۔
قریب ایزی پیسہ بینک والے پلازہ کے مالک اظہراقبال کے پاس لین دین کے سلسلہ میں بات کرنے گیاہواتھا جہاں مبینہ طور پر اظہراقبال اور طیب سکنہ محلہ طارق آباد گجرات نے اس کورومال اور رسی سے پھنداڈال کر قتل کرکے لاش کو دوسری منزل کی سیڑھیوں کے دروازے سے لٹکاکر خودکشی قراردینے کی کوشش کی ،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی ،کرائم سین یونٹ ودیگر تحقیقاتی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کرشواہداکٹھے کرلئے ،ڈی پی او گجرات ،ڈی ایس پی سرکل لالہ موسیٰ نے موقع پر پہنچ کر علاقہ کے لوگوں سے پوچھ گچھ کی ،پولیس نے پوسٹمارٹم کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی ،سٹی پولیس نے مقتول طارق عظیم کے بھائی زرقاش کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔