گلیانہ تا گوٹریالہ چوک پاکستان سڑک کی مرمت کا کام ادھوار ا

گلیانہ تا گوٹریالہ چوک پاکستان سڑک کی مرمت کا کام ادھوار ا

گلیانہ (نامہ نگار )گلیانہ تا گوٹریالہ چوک پاکستان تک سڑک کی چند مقامات سے کنکریٹ تو مکمل کر لی گئی لیکن ٹھیکیدار اور ٹیم سڑک کے اطراف مٹی ڈالے بغیر ہی غائب ہو گئے ۔

ساون کی شدید بارشوں کی وجہ سے سڑک کے کنارے تباہ ہونے کا خدشہ ہے ۔تفصیل کے مطابق گلیانہ تا گوٹریالہ چوک پاکستان سڑک جسکی لمبائی 27 کلو میٹر بنتی ہے آخر کار اس کی مرمت کا کام تو شروع ہو گیا لیکن چند مقامات پر کنکریٹ کرنے کے بعد ٹھیکیدار اپنی ٹیم کے ساتھ منظر عام سے غائب ہیں ۔ٹھوٹھہ رائے بہادر اور دیگر مقامات سے سڑک پر پتھر ڈال کر اسکو ابھی تکمیل پر بھی نہیں پہنچایا جبکہ شاہین مارکی،ملاگر موڑ،جنڈ شریف اور تھانہ گلیانہ کے پاس بڑے بڑے گڑھے موجود ہیں لیکن کام دوبارہ شروع ہونے کا کسی کو پتہ نہیں۔شہریوں نے روزنامہ دنیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹھیکیدار اور محکمہ علاقہ مکینوں کے ساتھ زیادتی کر رہے ہیں ،ہماری لاکھوں روپے کی گاڑیاں تباہ ہو رہی ہیں۔حکام سے درخواست ہے کہ کام کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں