وزیرآباد:بھارت کیخلاف احتجاج ، کشمیریوں سے اظہار یکجہتی

وزیرآباد:بھارت کیخلاف احتجاج ، کشمیریوں سے اظہار یکجہتی

وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر )کشمیری عوام کے حق آزادی کی حمایت اور 5 اگست 2019کو بھارت کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدام کے خلاف احتجاج کیلئے وزیرآباد میں یوم استحصال منایا گیا۔

اے سی آفس وزیرآباد اور گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نظام آباد میں تقریب پرچم کشائی ہوئی جس میں ایم پی اے وقار احمد چیمہ،اسسٹنٹ کمشنر عبد القدیر زرکون نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کشمیریوں کے حق آزادی اور خودمختاری کو کبھی بذریعہ شمشیر نہیں دبا سکتا، کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور اسے آزاد ہو کر رہنا ہے کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق کشمیر کو آزادی دی جائے اقوام متحدہ کو اس سلسلہ میں اپنا آئینی کردار ادا کرنا ہوگا ۔تقریب سے ڈی ایس پی ملک فیاض،چیف آفیسر بلدیہ عمیر دلدار وڑائچ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر گوجرانوالہ /وزیرآباد سید سبطین مظہر،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عمران احمد،صدر مرکزی تنظیم تاجران ناصر محمود اللہ والے ،پرنسپل عبد الوحید اختر،ایس ایچ او سٹی اورنگزیب و دیگر بھی شریک تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں