سیالکوٹ :لوڈر گاڑیاں ٹکرا گئیں دونوں ڈرائیور پھنس گئے
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ،ڈسٹرکٹ رپورٹر)نزد راجوکے موٹروے انٹرچینج دو لوڈر مزدے آپس میں ٹکرا گئے ۔ ڈسکہ سے سیالکوٹ کی طرف غلط سمت میں آتا ہوا مزدہ سامنے آنے والے مزدے سے ٹکرا گیا۔
حادثہ کے نتیجے میں دونوں ڈرائیورز گاڑیوں میں پھنس گئے ریسکیو 1122 نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ڈرائیورز 36سالہ عثمان ساکن سرگودھا اور 21سالہ علی رضا ساکن ظفروال کو باحفاظت نکالنے کے بعدڈسکہ ہسپتال منتقل کر دیا۔