تتلے عالی:نوسر باز کا خاتون پر تشدد، رقم اور فون چھین کرفرار

تتلے عالی:نوسر باز کا خاتون پر  تشدد، رقم اور فون چھین کرفرار

تتلے عالی(نامہ نگار )نوسر باز کا خاتون پر تشدد، دانت توڑ د ئیے ،موبائل و رقم چھین کرفرار ہوگیا۔

نواحی گاؤں منگوکی کی رہائشی شبنم محمود گزشتہ روز ڈیڑھ بجے واپسی کیلئے عالم چوک پر کھڑی تھی کہ نامعلوم نوسر باز نے باتوں میں لگا کر موٹر سائیکل پر بٹھا لیا،نواحی گاؤں خواصرہ کے قریب پہنچنے پر خاتون نے کہا کہ کہاں لے کر جا رہے ہیں تو ملزم نے موٹر سائیکل کچے روڈ پر کھڑی کرکے پرس چھین لیا جس میں موبائل فون ،6500روپے تھے ،بالوں سے پکڑ کر تشدد کیا اور دانت بھی توڑ د ئیے اور فرار ہو گیا۔پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں