علی پورچٹھہ قادر آباد روڈ پر دن دہاڑے مو ٹر سائیکل چور ی
علی پور چٹھہ(تحصیل رپورٹر )علی پورچٹھہ قادر آباد روڈ پر خان پلازہ کے نزدیک دن دہاڑے موٹر سائیکل چوری ہو گئی ۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جیسے چوروں کو پکڑے جانے کا کوئی خوف نہ ہو۔
اطلاع کے باوجود متعلقہ پولیس تھانے کی طرف سے تاخیر سے رسپانس دیا گیا ،کوئی گرفتاری نہیں ہو سکی ۔علاقہ مکینوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ علی پور چٹھہ میں چوروں اور ڈاکوؤں کو کھلی چھوٹ ہے جبکہ پولیس محض گشت کے دعوئوں اور سیاسی شخصیات کی پروٹوکول ڈیوٹی تک محدود ہو چکی ہے ۔شہریوں نے سی پی او اور ڈی ایس پی وزیرآباد سے مطالبہ کیا ہے کہ مجرموں کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے اور علاقے میں پولیسنگ کے نظام کو بہتر بنایا جائے ۔