حافظ آباد :چاہ قاضیاں والا میں جوہڑ کچرے سے بھر گیا ،علاقہ مکینوں کا احتجاج

حافظ آباد :چاہ قاضیاں والا میں جوہڑ  کچرے سے بھر گیا ،علاقہ مکینوں کا احتجاج

حافظ آباد (نامہ نگار ،نمائندہ دنیا )حافظ آباد کے بجلی محلہ میں چاہ قاضیاں والا میں جوہڑ میں گندا پانی کھڑا ہونے سے تعفن پھیلنے لگا ،علاقہ مکین مختلف امراض میں مبتلاہونے لگے ۔

علاقہ مکینوں نے میونسپل کمیٹی کے افسر وں کیخلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ جوہڑ کی وجہ سے پوراعلاقہ تعفن زدہ ہوچکا ہے اور گھروں میں آرام کرنا بھی محال ہوگیا۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا کہ جوہڑ کو ختم کرایا جائے اور پانی نکلواکر صفائی ستھرائی کا انتظام کیاجائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں