مرکزی مسلم لیگ گوجرانوالہ کا ہفتہ آزادی منانے کا اعلان

مرکزی مسلم لیگ گوجرانوالہ کا ہفتہ آزادی منانے کا اعلان

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)پاکستان مرکزی مسلم لیگ گوجرانوالہ کا ہفتہ آزادی منانے کا اعلان، 7 اگست سے 14 اگست تک ریلیاں،پرچم کشائی تقریبات اور خواتین مارچ منعقد ہوں گے ۔

 پاکستان مرکزی مسلم لیگ گوجرانوالہ کی جانب سے 7 اگست سے 14 اگست 2025 تک \\\"ہفتہ آزادی\\\" جوش و خروش سے منانے کا اعلان کیا گیا ہے ،اس حوالے سے پریس کانفرنس گوجرانوالہ پریس کلب میں ہوئی، خطاب کرتے ہوئے راشد علی سندھو نائب صدر مرکزی مسلم لیگ گوجرانوالہ نے کہا کہ یوم آزادی قومی وحدت،قربانیوں اور حب الوطنی کی یاد دلاتا ہے اور پارٹی عوامی سطح پر اس جذبے کو زندہ رکھنے کے لیے پورا ہفتہ تقریبات کا انعقاد کرے گی،انہوں نے بتایا کہ ہفتہ آزادی کے دوران مختلف عوامی پروگرام منعقد کیے جائیں گے جن میں،آزادی ریلیاں،پرچم کشائی کی تقریبات،خواتین مارچ،قومی ترانوں کی محافل،نوجوانوں کے لیے حب الوطنی پر مبنی سیمینارزشامل ہوں گے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں