راہوالی :معمولی تکرار پر نوجوان کو چھری مارکر زخمی کر دیا
راہوالی (نمائندہ دنیا )معمولی تکرار پر طیش میں آکر نوجوان کو سینے پر چھری مار کر شدید زخمی کردیا ۔
محلہ اسلام آباد کے رہائشی اکبر کے بیٹے اسد کے ساتھ بادشاہ خان کے بیٹے دولت خاں کی معمولی تکرار ہو ئی جس پر دولت خاں طیش میں آگیا اور غصے پر قابو نہ پاتے ہوئے چھری 22سالہ اسد کے سینے پر مار کر شدید زخمی کردیا جس سے اسد زمین پر گرپڑا اور دولت خاں فرار ہو گیا اطلاع ملنے پر زخمی کا والد اکبر وہاں پہنچ گیا جس نے اہل محلہ کی مدد سے اسد کو سول ہسپتال پہنچادیا ۔