چونیاں :مسافربس درخت سے ٹکراگئی ،خاتون جاں بحق،20زخمی
قصور،الہ آباد ، تلونڈی(خبرنگار،نمائندگان دنیا،نامہ نگار) چونیاں کے نواح میں تیز رفتار مسافر بس درخت سے ٹکرا جانے کے نتیجہ میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ بچوں سمیت 20 افراد زخمی ہوگئے ۔
بتایاگیاہے کہ چونیاں روڈ پر تیز رفتار مسافر بس بے قابو ہوکر ایک درخت سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں ایک خاتون جاں بحق اور بچوں سمیت 20 افراد زخمی ہوگئے ۔ جن میں سے 6 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔ ریسکیو 1122کی ٹیم نے زخمیوں کو ٹی ایچ کیو چونیاں منتقل کردیا۔ ادھر رائیونڈ روڈ نلکا سٹاپ کے قریب سڑک عبورکرتا35سالہ نامعلوم شخص جاں بحق ہوگیا۔