راہوالی :دو دوستوں کو ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر لوٹ لیا

 راہوالی :دو دوستوں کو ڈاکوؤں  نے گن پوائنٹ پر لوٹ لیا

راہوالی (نمائندہ دنیا )دو دوستوں کو ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر لوٹ لیا، ہزاروں روپے اور موبائل فون سے محروم کردیا۔

 گکھڑ مندی کا رہائشی حسنین رات پونے دس بجے اپنے دوست کے ہمراہ موٹر سائیکل پر راہوالی آرہا تھا کہ شیل پٹرول پمپ کے قریب تین نامعلوم ڈاکوؤں نے روک لیا اور گن پوائنٹ پر دونوں سے 70ہزار روپے اور دو عدد موبائل فون مالیتی45ہزار روپے چھین کر فرار ہو گئے کینٹ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں