اے ڈی سی جی کی زیرصدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ
پاکپتن(سٹی رپورٹر،نمائندہ دنیا)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شگفتہ جبیں کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔
جس میں ضلعی سطح پر اشیا خور ونوش کی قیمتوں، مارکیٹ چیکنگ اور سرکاری نرخناموں پر عمل درآمد کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی جانب سے روزانہ بازاروں کا معائنہ، نرخناموں کی جانچ اور غیر قانونی منافع خوری کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ اے ڈی سی جی نے خاص طور پر ہدایت کی کہ چینی کی حکومتِ پنجاب کی جانب سے مقررہ نرخوں پر فراہمی ہر حال میں یقینی بنائی جائے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز قانونی کارروائی کی جائے ۔