سیالکوٹ:پو لیس مقابلے میں شہید کانسٹیبل سرکاری اعزاز کیساتھ سپرد خاک

سیالکوٹ:پو لیس مقابلے میں شہید کانسٹیبل سرکاری اعزاز کیساتھ سپرد خاک

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا،ڈسٹرکٹ رپورٹر ) پولیس کے شہید ہیڈ کانسٹیبل افتخار احمد کی نماز جنازہ سرکاری اعزاز کے ساتھ پولیس لائنز سیالکوٹ میں ادا کر دی گئی۔

آرپی او گوجرانوالہ طیب حفیظ چیمہ ، ڈی پی او سیالکوٹ فیصل شہزاد، پولیس افسران، وکلا ، سول سوسائٹی، میڈیا پرسنز اور شہریوں کی کثیر تعداد میں شرکت۔ شہریوں نے فرض کی خاطر جان قربان کرنے والے جوان کا شایان شان استقبال کیا ، چوراہوں اور شاہراہوں پر شہید کے قافلے پر بھرپور گل پاشی کی اور پنجاب پولیس زندہ باد کے نعرے لگائے ۔آر پی او گوجرانوالہ اور ڈی پی او سیالکوٹ نے شہید کے جسد خاکی پر پھولوں کی چادر چڑھائی پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہید کو سلامی پیش کی شہدا کی بلندی درجات کیلئے دعا کی گئی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں