سیالکوٹ :درجنوں سکولز کے میٹرک رزلٹ 50 فیصد سے کم
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )درجنوں سکولوں کے میٹرک رزلٹ 50 فیصد سے کم رہے ۔ سیالکوٹ کے سکولوں میں حالیہ میٹرک امتحانات میں درجنوں سرکاری سکولز کا نتیجہ 50 فیصد سے کم رہا۔۔۔
اس افسوسناک کا رکردگی نے اعلیٰ آفیسر ز کی نااہلی کو بے نقاب کردیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق سی ای او ایجوکیشن اور ڈی ای او سیکنڈری دفتر آسائشوں اور ائیر کنڈیشنڈ کمروں میں بیٹھے کر ماہانہ لاکھوں روپے تنخواہیں اور مراعات کے باوجود تعلیمی میدان میں کاکردگی صفر ہے ۔ اساتذہ کی کارکردگی پر عدم نگرانی، غیر فعال سکول وزٹ اور زمینی حائق سے لاتعلقی نے پورے تعلیمی نظام کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے ۔ تعلیمی ماہرین اور والدین نے شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر ضلع کے درجنوں سکولز مسلسل ناقص نتائج دے رہے ہیں تو یہ انفرادی اساتذہ کی نہیں بلکہ اعلیٰ افسر وں کی مکمل ناکامی ہے ۔ تعلیمی حلقوں نے سی ای او ایجوکیشن اور ڈی ای او کو فوری طور پر عہدوں سے ہٹا کر ضلع بدر کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب، سیکرٹری تعلیم سے نوٹس لینے اور مکمل انکوائری کا مطالبہ کیا ہے تاکہ معلوم ہوسکے کہ کون سی وجوہات ہیں جوہر سال تعلیمی نتائج کو گراوٹ کے طرف دھکیل رہی ہیں۔