خاتون سمیت 3 افراد کا اقدام خودکشی ، ایک جاں بحق
لدھیوالہ وڑائچ ، عالم چوک (نامہ نگار ، نمائندہ خصوصی )گھریلو جھگڑوں سے دلبرداشتہ خاتون سمیت 3 افراد نے زہر کھا لیا، ایک جا ں بحق 2کوطبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔
بتایا گیا ہے کہ تھانہ لدھیوالہ کے علاقے مدوخلیل کے رہائشی جہانزیب کی اہلیہ 25 سالہ کومل نے آئے روز گھر میں ہونے والے جھگڑوں سے دلبرداشتہ ہو کر تیزاب پی لیا۔ لدھیوالہ میں اسلام سٹی کے رہائشی40سالہ عثمان نے اپنی اہلیہ سے جھگڑے کے بعد زہر کھا کر خودکشی کی کوشش کی۔ ایک اور واقعہ میں لدھیوالہ کے رہائشی اعجاز نے گھر میں ہونے والے جھگڑے کے بعد گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا لیں خاتون سمیت تینوں افراد کو طبی امداد کے لئے ڈی ایچ کیو منتقل کر لیا گیا ہے جن میں اعجاز دوران علاج زندگی کی بازی ہار گیا۔