ڈاکٹر زین بھٹی کی ایران کے سیکرٹری سیاسی امور مہدی باہمنی سے ملاقات

ڈاکٹر زین بھٹی کی ایران کے سیکرٹری  سیاسی امور مہدی باہمنی سے ملاقات

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)سابق مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب ڈاکٹر زین علی بھٹی نے ایران کے سیکرٹری برائے سیاسی امور مہدی باہمنی سے ملاقات کی جس میں دونوں ملکوں کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 ڈاکٹر زین علی بھٹی کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام ایران کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ، پاکستان کا ایران سے جذبہ ایمانی کا رشتہ ہے اس موقع پر ایرانی اکنامک افئیرز کی سربراہ زاہرہ علی بھی موجود تھیں جنہوں نے ڈاکٹر زین کو ایران آنے کی دعوت دی جو قبول کر لی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں