چیئرپرسن وزیراعلیٰ انسپکشن بابر علائوالدین کا دورہ سمبڑیال
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ،ڈسٹرکٹ رپورٹر) چیئرپرسن وزیراعلیٰ پنجاب انسپکشن، سرویلنس و مانیٹرنگ ڈائریکٹوریٹ بریگیڈیئر ریٹائرڈ بابر علاؤالدین کا تحصیل سمبڑیال کا دورہ، تحصیل کمپلیکس میں اسسٹنٹ کمشنر غلام فاطمہ سمیت سرکاری محکموں کے مقامی حکام سے ملاقات کی ۔
بابر علاؤالدین نے انتظامی اْمور، صفائی کی صورتحال، ستھرا پنجاب پروگرام، ممکنہ سیلاب سے بچاؤ کی تیاریوں، امن و امان، سکیورٹی اور دیگر اہم معاملات پر تفصیلی غور کیا ۔ اجلاس میں ایس ڈی پی او سجاد باجوہ، سی او ایس ڈبلیو ایم سی کاشف نواز رندھاوا، سٹاف آفیسر عبد الجبار بھٹی اور متعلقہ افسر وں نے بریفنگ دی ۔بابر علاؤالدین نے کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی تمام تر توجہ عوام کے مسائل پر مرکوز ہے ،اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کامیابی سے جاری ہے ،میونسپل سروسز کا دائرہ کار بڑھا کر شہر اور دیہات میں صفائی کا یکساں نظام ستھرا پنجاب اپنی نوعیت کا تاریخی اور منفرد پروگرام ہے جس کی ماضی میں مثالی نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ صفائی کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے اسسٹنٹ کمشنرز کو ناقص صفائی پر کنٹریکٹر کوجرمانے کرنے کا اختیار دیا گیا ہے جس سے صفائی کے معیار کو بہتر رکھنے میں مدد ملے گی۔بعد ازاں بابر علاؤالدین نے تحصیل ہسپتال سمبڑیال کا دورہ کیا۔ زیر علاج مریضوں کی عیادت کی اور ہسپتال میں ملنے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔