بیو رو کریسی کی کر پشن پرتحقیقات ہو نی چا ہیے :ڈاکٹر طارق
گجرات(سٹی رپورٹر)جماعت اسلامی پنجاب کے امیرڈاکٹرطارق سلیم نے بیورو کریسی بارے وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف کے بیان پر ردعمل میں کہاکہ خواجہ آصف نے بیوروکریٹس کے غیرقانونی اثاثہ جات، منی لانڈرنگ اور۔۔۔
کرپشن پر چشم کُشا حقائق قوم کے سامنے رکھے ہیں، وفاقی حکومت کے اہم ترین وزیر کی جانب سے صرف حقائق بیان کرنا ذمہ داری نہیں بلکہ ان تمام معلومات و حقائق کی آئین، قانون اور قومی مفادات کے تناظر میں تحقیقات اور اقدامات کی ضرورت ہے ۔حکومت کی طرف سے خواجہ آصف کے بیان پر سپریم کورٹ کو ریفرنس بھجوایا جائے اور جوڈیشل کمیشن / جے ٹی آئی کے ذریعے شفاف اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کرائی جائے ۔انہوں نے کہاکہ پوری قوم میں نوکر شاہی کے بارے میں یہی تاثر پایاجاتاہے اب اگر ذمہ دار وزیر یہ بات کررہا ہے تو اسے رد نہیں کرنا چا ہیے بلکہ شواہد کی بنیاد پر متعلقہ اداروں کے ذریعے احتساب ہونا چاہیے ۔ علاوہ ازیں ممبرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا افسوس کا مقام ہے کہ گجرات کے موجودہ وسابق نا اہل حکمرانوں کی وجہ سے گجرات میں باران رحمت باران زحمت بن جاتی ہے ، گجرات کے سیاستدان ملک کے اعلیٰ عہدوں پر فائز رہے لیکن گجرات کی حالت نہیں بدل سکی ۔