راہوالی: ٹرک کی زد میں آ کر 10 سالہ لڑکی جاں بحق

راہوالی: ٹرک کی زد میں  آ کر 10 سالہ لڑکی جاں بحق

راہوالی (نمائندہ دنیا) جی ٹی روڈ پر ٹرک کی زد میں آ کر 10 سالہ لڑکی موقع پر جاں بحق ہو گئی۔ گکھڑ منڈی فتح گڑھ کا رہائشی فیاض احمد اپنی بھتیجی مشعال (10) اور بھتیجے (12) کے۔۔۔

 ہمراہ موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ عقب سے آنے والے 22 ویلر ٹرک نے ٹکر مار دی۔ مشعال سڑک پر گر گئی اور ٹرک کے نیچے آ کر دم توڑ گئی۔ ڈرائیور ٹرک سمیت فرار ہو گیا، تاہم والد گل احمد نے نامعلوم ڈرائیور کو معاف کر دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں