فضائیہ کے چیف بھارت کی رہی سہی عزت بھی خاک میں ملادی :مونس
گجرات(سٹی رپورٹر )پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما،سابق وفاقی وزیرچودھری مونس الٰہی نے کہاہے کہ بھارتی فضائیہ کے چیف نے اپنی شکست کے 3 مہینے بعد 6۔۔۔پاکستانی طیاروں کے گرانے کامضحکہ خیزدعویٰ کرکے
بھارت کی رہی سہی عزت بھی خاک میں ملادی ، مود ی سرکار کے لئے اب بہترہوگا کہ وہ اپنے رافیل طیاروں کی راکھ کاسندور سرپرلگائیں،افواج پاکستان نے بہترین کارکردگی کامظاہرہ کرکے دشمن کوگھرمیں گھس کرچاروں شانے چت کرکے قوم کادنیا بھرمیں سرفخرسے بلند کردیا۔