ملکوال: گھنٹوں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ، صارفین پر یشان

ملکوال: گھنٹوں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ، صارفین پر یشان

ملکوال(سٹی رپورٹر)ملک میں بجلی کی ریکارڈ پیداوار کے باوجود گیپکو ملکوال کی پالیسی صارفین کیلئے درد سر بن گئی، 24 گھنٹوں میں6سے 7گھنٹے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری ہے ۔

تفصیلات کیمطابق کئی دن سے ملکوال اور گردونواح کے تمام فیڈر میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے اور اوپر سے مزید کئی کئی گھنٹے پرمٹ کے نام پر بھی بجلی بند کی جاتی ہے جس سے صارفین پریشان ہیں۔لوگوں کا کہنا ہے ملکوال سٹی اور اسلام پورہ دونوں فیڈرز ایک لائن مین کو لائن سپرنٹنڈنٹ کا چارج دے کر اسکے حوالے کئے گئے ہیں جو اس کا اہل نہیں ہے جس وجہ سے لوڈ شیڈنگ کا جن قابو سے باہر ہو چکا ہے ، ادھر ایس ڈی او ملکوال کا کہنا ہے کہ منگلا سے بجلی چھوٹے شہروں کو نہیں دی جا رہی ہم کچھ نہیں کر سکتے ۔ صارفین نے گیپکو چیف سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں