وزیرآباد:راستہ روک کر فائرنگ ،پیزا شاپ کا مالک زخمی

وزیرآباد:راستہ روک کر فائرنگ ،پیزا شاپ کا مالک زخمی

وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر )پیزا شاپ کے مالک کو گھر واپس آتے ہوئے روک کر ملزم نے گولی مار دی،ملزم اور ساتھی فرار ہوگئے ۔

وزیرآباد کے نواحی گائوں چک ستیہ کا رہائشی شاہ زیب والد امانت وڑائچ اور ملازم مبشر کے ہمراہ سوہدرہ میں واقع پیزا شاپ بند کر کے واپس گھر آ رہا تھا کہ سیالکوٹ روڈ سوہدرہ موڑ کے قریب ملزم نے نامعلوم ساتھی کے ہمراہ اسے روکا اور گولی مار دی جس سے شاہ زیب وڑائچ زخمی ہو گیا جسے سول ہسپتا ل وزیرآباد منتقل کیا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد تشویشناک حالت کے پیش نظر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال گوجرانوالہ منتقل کر دیا گیا ۔ تھانہ سوہدرہ نے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں