مسجد کو شہید کرنا ناقابل برداشت اقدام :حافظ طارق اعوان
گلیانہ (نامہ نگار )چیئرمین انجمن تاجران ملکہ حافظ طارق محمود اعوان نے کہا ہے کہ سی ڈی اے کی جانب سے اسلام آباد میں واقع جامع مسجد مدنی کو شہید کرنا انتہائی شرمناک، دلخراش اور ناقابل برداشت اقدام ہے ۔
انہوں نے کہا کہ مسجد اللہ کا گھر ہے ، اس کی حرمت اور تقدس پر حملہ دراصل مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنے کے مترادف ہے ۔حافظ طارق محمود نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ شہید کی گئی مسجد کو فوری طور پر اسی مقام پر دوبارہ تعمیر کیا جائے اور اس ناپسندیدہ اقدام میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کی جائے تاکہ آئندہ کوئی ادارہ یا شخص ایسی جسارت نہ کرے ۔