گرجاکھی دروازہ سب ڈویژن میں اوور ریڈنگ ہونے لگی
گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)گیپکو گرجاکھی دروازہ سب ڈویژن میں تعینات میٹر ریڈر نے رشوت نہ ملنے پر شہریوں کے ٹیرف تبدیل اور اوور ریڈنگ شروع کردی۔
میٹر ریڈر ابرار خان نے گرجاکھی دروازہ سب ڈویژن کے صارفین کے میٹروں کی من پسند ریڈنگ اور اوور بلنگ کے سلسلہ میں الگ الگ ریٹ مقرر کررکھے ہیں، رشوت نہ دینے پر صارف کی اوور ریڈنگ کرنا معمول بنالیا اور بیشترصارفین کے ٹیرف تبدیل کرکے بھاری بل بھجوانا شروع کرد ئیے ، گرجاکھی سب ڈویژن میں 50 ہزار سے زائد صارفین ہیں ،میٹر ریڈر ابرار خان سب ڈویژن کے میٹر انسپکٹر سے ملی بھگت کرکے صارفین کی بڑی تعداد کو بلیک میل کرنے لگا، اس سلسلہ میں صارفین نے ایف آئی اے اور گیپکو کے اعلیٰ حکام سے رجوع کرلیا۔