گکھڑمنڈی :جلد بازی موٹر سائیکل سوار کی جان لے گئی

گکھڑمنڈی :جلد بازی موٹر سائیکل سوار کی جان لے گئی

گکھڑ منڈی ،وزیرآباد(نامہ نگار ،ڈسٹرکٹ رپورٹر )جلد بازی موٹر سائیکل سوار کی جان لے گئی۔ جی ٹی روڈ گکھڑ پر تیز رفتار موٹر سائیکل سوار نوجوان 2 گاڑیوں کے درمیان سے گزرتے راستہ کم ہونے کے سبب ٹرک کے ساتھ اٹک کر گر گیا۔

 جسے دوسری گاڑی نے ٹائروں تلے روند ڈالا ،نوجوان حیدر موقع پر جاں بحق ہو گیا جو کوٹ سنداگجرات کا رہائشی تھا ۔ عینی شاہدین کے مطابق حیدر دوسرے موٹر سائیکل سوار سے ریس لگاتے ہوئے تیز رفتاری سے مزدا اور ٹرک کے درمیانی راستے سے گزرنے کی کوشش میں راستہ کم ہونے کیوجہ سے موٹر سائیکل کا ہینڈل ٹرک سے ٹکرانے پر توازن برقرار نہ رکھ سکا اور سڑک پر گر گیا دونوں گاڑیوں کے درمیان گرنے کی وجہ سے مزدا کا ٹائر اوپر سے گزر گیا ۔ پولیس تھانہ گکھڑ نے لاش قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال وزیر آباد منتقل کر دی جبکہ دونوں گاڑیوں کے ڈرائیور فرار ہو گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں