مردہ چوہے کی موجودگی پر بیکری کا پروڈکشن یونٹ بند

مردہ چوہے کی موجودگی پر بیکری کا پروڈکشن یونٹ بند

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے حکم پر فوڈ سیفٹی ٹیموں نے وزیرآباد اور کھیالی ٹاؤن میں کریک ڈاؤن کیا جس میں بیکری یونٹ کی پروڈکشن اصلاح تک بند کرکے 2 ریسٹورنٹس کو بھاری جرمانے عائد کرد ئیے جبکہ۔۔۔

 بڑی مقدار میں بدبودار گوشت، ممنوعہ اور ایکسپائر اشیا تلف کردی گئیں۔ بتایا گیا ہے کہ فوڈ پوائنٹس پر صفائی کے ناقص انتظامات اور سنگین خلاف ورزیاں پائی گئیں ، آئل تبدیلی سمیت دیگر لازم ریکارڈ عدم موجود پایا گیا، جلیل ٹاؤن میں بیکری کے پروڈکشن یونٹ کو مردہ چوہے کی موجودگی پر بند کردیا گیا، مین جی ٹی روڈ وزیر آباد میں واقع 2 معروف ریسٹورنٹس کو عوامی شکایات پر بھاری جرمانے عائد کرد ئیے ، ریسٹورنٹس سے بدبودار گوشت اور فریزر میں مکھیوں کی موجودگی پائی گئی۔ ترجمان فوڈ اتھارٹی نے خبردار کیا ہے کہ ناقص خوراک کا دھندہ کرنے والے قبلہ درست کریں،زیرو ٹالرینس ہے ، فوڈ بزنس آپریٹرز حفظان صحت قوانین کے مطابق خوراک کی تیاری کریں، خوراک سے متعلق کسی بھی قسم کی شکایات 1223 پر درج کرائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں