سیالکوٹ :نوجوان اور خواتین پر تشدد ،کارروائی کا حکم

سیالکوٹ :نوجوان اور خواتین پر تشدد ،کارروائی کا حکم

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ،ڈسٹرکٹ رپورٹر) تھانہ پھلورہ کے علاقہ کامونکی کلاں میں لڑائی جھگڑے کے دوران تشدد کا واقعہ ،ڈی پی او سیالکوٹ کا نوٹس، مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

تھانہ پھلورہ کے علاقہ کامونکی کلاں میں سابق رنجش کی بنا پر فریقین اعجاز اور حامد وغیرہ کے مابین جھگڑا ہوا تھا، جس میں اعجاز وغیرہ نے ساتھیوں کے ہمراہ ڈنڈوں سے حامد کے بھائی عمر قاسم اور خواتین کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ واقعہ کی ویڈیو منظر عام پر آنے پر ڈی پی او سیالکوٹ فیصل شہزاد نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی پسرور سرکل کو فوری قانونی کارروائی کا حکم دیا۔ایس ایچ او پھلورہ سب انسپکٹر امجد نے حامد کی درخواست پر 6 نامزد اور 5 نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا جبکہ واقعہ میں ملوث ملزموں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ڈی پی او سیالکوٹ نے واضح کیا کہ ملزم چاہے کتنا ہی بااثر کیوں نہ ہو، قانون سے نہیں بچ سکتا، کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے اور کسی پر تشدد کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، ملزموں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں