لنگڑا ڈاکو سیلز مین سے 45 ہزار روپے لوٹ کر فرار
گوجرانوالہ(کرائم رپورٹر)تھانہ باغبانپورہ کے علاقہ گورونانک پورہ میں لنگڑا ڈاکو ساتھی کے ہمراہ سیلز مین سے 45ہزار روپے لوٹ کر فرار ہوگیا، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔
بتایا گیا ہے کہ گورونانک پورہ میں دو موٹر سائیکل سوار ڈاکو جن میں ایک ڈاکو لنگڑاکر چل رہا تھا ،سیلزمین سلمان سے اسلحہ کے زور پر 45ہزار روپے لوٹ کر فرار ہو گئے ، ڈکیتی کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی ،تھانہ باغبانپورہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔