سیالکوٹ :مریض سے دوا باہر سے منگوانے پر ڈاکٹر برطرف
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ،ڈسٹرکٹ رپورٹر) ہسپتال میں چیک اپ کے بعد دوا باہر سے منگوانے پر ڈاکٹر کو نوکری سے فارغ کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق میڈیکل سپرنٹنڈنٹ علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال نے مریض کو ہسپتال میں چیک اپ کے بعد دوا باہر سے لانے کیلئے بھیجا جس پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے ڈاکٹر محمد صغیر کو نوکری سے برخاست کردیا ۔