انجمن آرائیاں کے ضلع اور سٹی کے عہدیدار وں کا اعلان

انجمن آرائیاں کے ضلع اور سٹی کے عہدیدار وں کا اعلان

وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)انجمن آرائیاں پاکستان رجسٹرڈ کے ضلع اور سٹی کے عہدیدار وں کا اعلان کردیا گیا۔انجمن آرائیاں پاکستان رجسٹرڈ کا اجلاس مقامی میرج ہال میں اجلاس منعقد ہوا۔

 جس میں مہمان خصوصی مرکزی صدر میاں محمد سعید ڈیرہ والے ،مرکزی چیف آرگنائزر چودھری حبیب کنول،مرکزی سیکرٹری اطلاعات میاں حبیب اللہ، مرکزی نائب صدر چودھری فضل الٰہی تھے ۔اجلاس میں عمائدین کی مشاورت سے ضلعی چیئرمین حاجی محمد سلیم دولہ،ضلعی صدر چودھری سعید اللہ والے ،ضلعی سینئر نائب صدر لالہ محمد خلیل،ضلعی جنرل سیکرٹری میاں ارشاد حسین،سٹی وزیرآبادکے صدر میاں محمد اکرم پہلوان،سٹی جنرل سیکرٹری میاں بشارت ایڈووکیٹ کو مقررکیا گیا۔حاجی محمد رفیق بھٹہ اور راشد رفیق بھٹہ نے نو منتخب عہدیدار وں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ امید کرتے ہیں کہ تمام عہدیدار مل جل کر برادری کے مسائل حل کرنے میں بھرپور کردار ادا کرینگے ۔میاں محمد سعید ڈیر ے والے نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کو مل جل کر برادری کی فلاح وبہبود کے لئے کام کرنا ہوگا،انسانیت کی فلاح اور معاشرے کے محروم طبقات کی مدد کی جائے ،استحکام پاکستان کے لئے ہم سب کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں