پینےکاپانی،78فیصدنمونے مضر صحت قرار
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)گوجرانوالہ شہر اورتحصیلوں میں پینے کا 78 فیصد پانی مضر صحت قرار دے دیا گیا۔ تعلیمی اداروں ،ہسپتالوں ،مراکز صحت ، سرکاری عمارتوں،واسا کے فلٹریشن پلانٹس سمیت گھریلو کنکشنز کے۔۔۔
پانی کی اکثریت پینے کے قابل نہیں رہی ،مختلف اداروں نے متعدد علاقوں سے پانی کے 1450 نمونہ جات حاصل کئے جن میں1090 کا پانی مضر صحت نکلا۔ لیبارٹری رپورٹ آنے کے بعد محکمہ صحت نے متعلقہ اداروں کو آگاہ کردیا اور شفاف پانی کے پلانٹس لگانے کی ہدایت کردی ۔ذرائع کے مطابق جن علاقوں کے نمونوں میں غیر معیاری اور مضر صحت پانی کی تصدیق ہوئی ہے ان علاقوں کے افراد کا ہیپاٹائٹس بی ،سی ،کینسر ،پیٹ کے امراض میں مبتلا ہونے کا خدشہ ہے جس سے محفوظ رہنے کیلئے انتظامیہ کو ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔محکمہ صحت کے حکام کا کہنا تھا کہ مون سون کی بارشوں کے باعث پانی مضر صحت ہورہا ہے ، بارشوں کے بعد پینے کا پانی بہتر ہوسکتا ہے تاہم چند علاقوں کا پانی مضر صحت ہے جس کیلئے متعلقہ اداروں کو آگاہ کردیا گیا ہے ۔