بارشوں کے باعث اینٹوں کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ

بارشوں کے باعث اینٹوں کی  قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ

منڈیکی گورائیہ(نامہ نگار )ڈسکہ اور نواح میں بارشوں سے اینٹوں کی تیاری کا کام ٹھپ ہوکر رہ گیا، اینٹیں تیار کرنیوالی لیبر آبائی علاقوں کو روانہ ہوگئی۔۔

، بھٹہ خشت مالکان نے اینٹوں کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ کردیا ، بارش کے باعث کچی اینٹوں کی تیاری ناممکن ہوجاتی ہے جس کی وجہ سے بھٹہ خشت پر کام کرنیوالی سینکڑوں کی تعدا دمیں لیبر بیروزگار ہوجاتی ہے ، اینٹوں کی تیاری کاکام بندہوتے ہی بھٹہ مالکان کی چاندی ہوگئی وہ اینٹوں کے من مانے ریٹ وصول کررہے ہیں اول درجہ کی ایک ہزار اینٹ کی قیمت 20سے 21ہزار روپے وصول کی جارہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں